ٹی 20سریز میں وائٹ واش،سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ، قرارداد جمع

لاہور(سی این پی)پاک سری لنکا T-20سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر منتخب عوامی نمائندے بھی بول پڑے،قومی ٹیم کی سری لنکا سےT-20سیریزمیں بدترین شکست پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال نےکرکٹ ٹیم کے کپتان سے عہدہ واپس لینے کامطالبہ کر دیا.پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی، قرارداد میں مطالبہ کیا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش پرپاکستان کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں