سندھ میں اسکول تاحکم ثانی بند کردیے گئے

کراچی(سی این پی)عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کے باعث حکومت سندھ نے صوبے میں اسکول تاحکم ثانی بند کردیے ۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بندرکھنے کا اعلان صوبے میں کورونا کیسز میں کمی نہ ہونے کی صورت کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت تک بند کرنے پرسوال اٹھ گیا کہ آیامحکمہ تعلیم کو پہلے ہی صوبے میں کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کا خدشہ تھا ؟ گزشتہ روزپرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے خبردارکیا تھا کہ کراچی میں حکومت نے 23 اگست سے اسکول نہ کھولے تو آؤٹ ڈور اسکولنگ شروع کردیں گے ،جمعہ کومحکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں