قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا

لاہور(سی این پی)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا،تربیتی کیمپ 23 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں جاری رہے گا،کیمپ کے لیے طلب کردہ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان اور بسمعہ معروف شامل ہیں.ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز اورعمیمہ سہیل کوبھی طلب کرلیا گیا ہے ان کے علاوہ صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز کیمپ میں شریک ہیں،سری لنکا سے واپسی پر قومی ایمرجنگ خواتین کرکٹرز بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہوگی،سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں