کامیاب جوان پروگرام،قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(سی این پی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 18ہزار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 22ارب روپیہ دیاجاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا۔اس حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوباعزت روزگار کی فراہمی کےلیےکوشاں ہیں اور کامیاب جوان پروگرام کےذریعے قرضوں کی تقسیم تیز کر دی گئی اور اب تک 18ہزار سےنوجوانوں میں 22 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نجی بینکوں کوقرض کی تقسیم میں رکاوٹیں ختم کرنے کا ٹاسک دیاہے اور حکومتی سطح پر بھی منصوبےکی شفافیت اورمیرٹ کی نگرانی کر رہے ہیں، پروگرام روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن چکا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی جاب مارکیٹ میں کامیاب نوجوانوں کااضافہ خوش آئند ہے، نوجوانوں کووسائل کی یکساں فراہمی پرحکومت کی پالیسی واضح ہے، وزیراعظم کےوژن کی تکمیل تک نوجوانوں کی معاونت جاری رکھیں گے، غیر جانبداری، میرٹ اور شفافیت پر عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 72سال میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اس طرح سرمایہ کاری نہیں کی ،سرمایہ کاری کی ہوتی تو ہزاروں نوجوان ملکی بلکہ عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا چکے ہوتے، کاروبار اور روزگار کیلئےوزیراعظم کا وژن اور حکومت کے اقدامات مثالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں