کراچی(سی این پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 2.75 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 27.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو2.75 ارب ڈالر منتقل کردیے، آئی ایم ایف نےپاکستان سمیت رکن ممالک کےلیےنئےفنڈز کی منظوری دی، 2.75ارب ڈالر منتقلی کے بعد زرمبادلہ ذخائر 27.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریزرو20.4 بلین ڈالر کے ہو گئے، 20.4ارب ڈالرکےریزرو 3.5 ماہ کی درآمدات باآسانی پوراکر سکتےہیں، پاکستان نے 16.4ارب سے 27.4 ارب ڈالرکاصرف 3 سال میں پورا کیا۔یاد رہے رواں ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کررہا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکر گزار ہیں، آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650 ارب ڈالر جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ رقم غیر مشروط طور پر فراہم کی جارہی ہے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی