ماہرامراض دل وصدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب

راولپنڈی(سی این پی)دنیا کے مایاناز ماہر امراض دل وصدرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی گراں قدر خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا،جس میں میزبانی کے فرائض پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن ونعیم قریشی نے سرانجام دیے،اس موقع پران کے اہل خانہ،ان کے رفقاء کار،پناہ کے ممبران وسول سوسائٹی کی کثیر تعداد جب کہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی رائیٹس آف دی چائلڈافشاں تحسین باجوہ نے خصوصی شرکت کی،تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی آمد پرتازہ پھولوں کی پتیوں اورہاروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ جس طرح سمندرکے پانی کوایک کوزہ میں بندنہیں کیاجاسکتا،اسی طرح سے میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی خدمات چندساعتوں میں بیان کرناممکن نہیں،آپ نے ماہرامراض دل ہونے کے ناطے سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں ڈھیروں دعائیں سمیٹیں،350 ناداربچوں کے آپریشن کروانے میں اپنی توانائیاں بروئے کارلائیں،دل کے ساتھ دیگرامراض کی وجہ بننے والے عوامل تمباکواورشوگری ڈرنکس پرلاء اینڈ پالیسی میکرز کے ساتھ مل کرقوانین بنانے میں اپنی خدمات پیش کیں، تاکہ نقصان دہ عوامل کو عوام کی پہنچ سے دوررکھ کرصحت مندمعاشرہ تشکیل دیاجاسکے۔پیٹرن پناہ وجنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی ماہ ناز ماہر امراض دل ہونے کے ساتھ ساتھ سابق کمانڈنٹ آرمڈ فورس انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) کے عہدہ پربھی فائز رہے،آپ کی سربراہی میں ملک کے دوردراز علاقوں کوئٹہ،پشاور،کراچی،پلندری،گوادر,آزاد کشمیرسمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے،واکس کی گئیں،،سینکڑوں افراد کوسی پی آر کی ترتیب دی،سابق کمانڈنٹ اے ایف آئی سی جنرل آصف نے کہاکہ مسعود الرحمن کیانی گوناگوں خوبیوں کے مالک ہیں، پاکستان چائلڈ فاؤنڈیشن میں بطورمعاون خدمات سرانجام دیں،اے ایف آئی سی کے ساتھ مل کرریسریچ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا،غریب ونادار مریضوں کے لئے فری ایمبولینس سروس کاآغازکیا،جو خوش آئند اقدام ہیں،جنرل عاشورنے کہاکہ کروناکے گھمبیر حالات کے دوران متاثرہ علاقوں تک راشن پہنچانایہ ثابت کرتاہے کہ وہ عوام کے دکھ تکالیف کوقریب سے محسوس کرتے ہیں،ڈاکٹرواجد وڈاکٹرجنید نے کہاکہ آپ کی نگرانی میں پناہ کی بہترین کارکردگی پر فقط پاکستان میں ہی نہیں،بلکہ پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی،،جنیوا،امریکہ بھی پناہ کی خدمات کامعترف پایاگیا،پناہ کے ممبران سینئر نائب صدر ڈاکٹرعبدالقیوم، نائب صدر غلام عباس،تنویرنصرت،شکیلہ صابر،رخسانہ نازی،تنویرزبیری ودیگرنے کہاکہ مسعود الرحمن کیانی1971کی جنگ میں بھارت میں پابندسلاسل رہے لیکن دشمن کی طرف سے ملنے والی تکالیف بھی وطن سے محبت کاجذبہ کم نہ کرسکیں۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی رائیٹس آف دی چائلڈافشاں تحسین باجوہ نے کہاکہ مسعودالرحمن کیانی کی عوامی خدمات کے باعث میں سالہا سال سے ان کی مدعاہوں،اس ملک کوایسی ہی شخصیات کی اشدضرورت ہے،جوایک پل بھی عوامی خدمت کیے بنارہ نہ پائیں،ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔تقریب کے اختتام پرمیجرجنرل(ر) مسعود الرحمن کیانی نے جنرل سیکریٹری ون مین آرمی ثناء اللہ گھمن،اہل خانہ،پناہ کے ممبران،دوست احباب،رفقاء کاراورسول سوسائٹی کودل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیااورکہاکہ جو عزت آپ سب نے مل کردی، اللہ پاک کے بعد آپ سب کابے حد مشکور ہوں،میری کامیابیاں آپ سب کے ساتھ کانتیجہ ہیں۔ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ جس میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کومیں قریب سے جانتاہوں،وہ اتنی عزت وشہرت پانے کے بعد بھی اندر سے ایک درویش صفت انسان ہیں،جو کام کوخدمت سمجھ کرانجام دیتے ہیں،عاجزی وانکساری کوفوقیت دیتے ہیں،اپنے دل میں عوام اوربالخصوص بچوں کی خدمت کے لئے نہایت نرم گوشہ رکھتے ہیں،ماہر طبیب اورایک نیک دل انسان ہونے کے ناطے جتنی تعریف کی جائے کم ہوگی۔اس موقع پر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے وثیقہ اعتراف اعزازی شیلڈ سے نوازاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں