ایل این جی کی خریداری سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم کی غلط بیانی کا پول کھل گیا

اسلام آباد(سی این پی)ایل این جی کی خریداری سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم کے نئے بہانے اورغلط بیانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں سردیوں کے لیے ایل این جی خریدنے کے لیے بہت پیسے دینے پڑتے ہیں جو پی ایس او کے پاس نہیں ہیں۔ تاہم نجی ٹی وی کے پروگرام میں اہم حقائق اور ثبوت سامنے لائے گئے جن میں بتایا گیا ہے کہ ٹینڈر کئی ماہ پہلے کیا جائے یا ایک ماہ پہلے کیا جائے، پیسے کی ادائیگی 15روز پہلے ہی کرنا ہوتی ہے۔میڈیا کے مطابق ایل این جی کی خریداری کے فیصلوں میں تاخیراور نااہلی کی وجہ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں 500 ملین ڈالرز یعنی 83 ارب روپے کے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں