بی آر ٹی بسوں کے حوالے سے اچھی خبر

پشاور(سی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس سروس کو 2021-22 کے لیے 2.8ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔اپنے تازہ بیان میں کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی بجٹ تفصیلات سے متعلق خبروں کی وضاحت کررہا ہوں، بی آر ٹی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں، لاہور میٹرو کو4.1ارب روپے سالانہ کی سبسڈی مل ری ہے جبکہ ملتان میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی مل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی مل رہی ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 8ارب روپےکی سالانہ سبسڈی مل رہی ہے، بی آر ٹی پشاور کے سفری اعدادوشمار دیگر میٹرو سروسز سے زیادہ ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور میں یومیہ 1لاکھ 60ہزار سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں، بی آر ٹی کو2021-22 کے لیے 2.8ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔کامران بنگش نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پشاور کا کرایہ ملک کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سب سےکم ہے، غریب اور متوسط طبقے کے لیے بی آر ٹی کسی نعمت سے کم نہیں، ایک سال میں کرائے کی مد میں 73کروڑ سے زائد وصول ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں