لاہور(سی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیم تبدیلی کا فیصلہ وفاق سے مشورہ کے بغیر کیا اور بعد ازاں حکومت کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی کے پیش نظر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ناموں کا پینل وفاق کو بھیج دیاہے، لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ نے کسی مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں