لاہور(سی این پی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے یوم دفاع پر اپنے ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے، پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، 6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی وطن کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ پاک فوج کے نڈر جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھر پور جواب دیا، ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑا ہے، پاک فوج کے کارہائے نمایاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاکستان اللہ کی طرف سے عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں