کابل(سی این پی)طالبان نے سابق افغانستان حکومت سے تعلق رکھنے والے کئی حکام کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ گزشتہ حکومت کے لیے کام کرنے والے کچھ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔طالبان رہنما نے ان افراد کے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ جن افراد کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک (دا افغانستان بینک) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وزراء، نائب وزراء، گورنرز، ڈپٹی گورنرز، اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی کونسل، میئرز اور وی آئی پیز کے دیگر بینکوں میں اکاؤنٹس بند ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے رپورٹ مرکزی بینک کو پیش کی جانی چاہیے تاہم بینک حکام نے اس حوالے سے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔افغان شہریوں کا بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے بینک اکاؤنٹس بند ہونے چاہئیں اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم موجود ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی