تہران(سی این پی)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی تنازع پر عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کی شرط پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ساکھ کھوچکا ہے، واشنگٹن کے پاس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایران پر پابندیاں عائد کرکے امریکا نے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان میں آج امریکہ کا کوئی وجود نہیں حتی کہ اسے باہر نکال دیا گیا، افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہو چکا اور عراق سے بھی بڑی تعداد میں اپنے ملک لوٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج امریکہ کو ترجیح نہیں دیتی، ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے جو ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہو سکیں۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری