اسلام آباد(سی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی نوید سنا دی، مالی سال2020-21 میں ملکی معاشی نمو3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2020-21 میں پاکستان کی معاشی نمو3.9 فیصد تک پہنچی، نئے مالی سال میں پاکستان کی معاشی نمو4.0فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، کورونا کے دوسرے سال میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، نئے مالی سال2022 میں پاکستانی معیشت کی بحالی جاری رہے گی۔ملکی معشیت کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروباری بہتری اور مستحکم ویکسین پروگرام اہم کردار ادا کررہے ہیں، معاشی نمو کو کورونا کی دوسری اور تیسری لہروں پر کنٹرول کی حکمت عملی میں بہتر رہی۔مسلسل مالی اور مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے مدد معیشت کو تقویت ملی، مزید معاشی ترقی تعمیرات اور چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور خدمات سے ممکن ہوگی، توقع ہے کہ زراعت جی ڈی پی کی نمو کو جاری رکھے گی، سپلائی چین میں خلل سے گندم اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں افراط زر بلند رہا، بین الاقوامی تیل قیمتوں میں اضافے نے توانائی قیمت میں افراط زر کو بڑھایا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان یونگ ای کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان میں صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی واضح ہے، کوروناویکسی نیشن پروگرام کا تسلسل اور اصلاحات نمایاں محرک ہیں، سماجی تحفظ کے پروگرامز کی توسیع سے پائیدار ترقی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار