نئی دہلی(سی این پی )سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سونیا گاندھی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ لینے سے پہلے نوجوت سدھو کی پارٹی رہنماؤں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔سدھو نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو بھجوایا، جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔سدھو کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس کی خدمت مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے، اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔انھوں نے اپنا استعفیٰ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کر دیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ وہ کانگریس کی خدمت جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ آدمی سمجھوتا کرتا ہے وہیں سے اس کی شخصیت کی انہدام عمل میں آتا ہے۔واضح رہے کہ محض ایک ہی دن قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چَننی، جن کا تعلق نچلی ذات دلت سے ہے، نے پہلی بار اپنی کابینہ میں اتوار کے روز اضافہ کیا ہے جن میں 15 کابینہ وزرا شامل ہیں۔عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا عہدہ اس لیے چھوڑا ہے کیوں کہ وہ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ایک دلت ریاست کا وزیر اعلیٰ بن گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے