واشنگٹن(سی این پی)امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل “جنگ ہار” گیا ہے۔یہ بات جنرل مارک ملے نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے روبرو کہی، انہوں نے افغان جنگ ہارنے کا برملا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ افغان جنگ اسٹریٹجیک ناکامی تھی۔
جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ افغان جنگ ماضی کے کئی اسٹریٹجک فیصلوں کا مجموعی اثر ہے، افغانستان میں جنگ اُن شرائط پر نہیں ختم ہوئی جو ہم چاہتے تھے۔ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیشی کے موقع پر جنرل مارک ملی نےاعتراف کیا کمیٹی اجلاس میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جنرل فرینک میکنزی بھی پیش ہوئے۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے کہا کہ جب بھی آپ کے سامنے کوئی ایسی صورت حال ہوتی ہے جیسا کہ ایک ہاری ہوئی جنگ اور اگرچہ ہم نے القاعدہ سے امریکہ کو بچانے کے اپنے اسٹریٹجک کام کو پورا کیا ہے لیکن یقینی طور پر نتائج اس سے بالکل مختلف ہیں جو ہم چاہتے تھے۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ لہٰذا جب بھی اس طرح کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے عوامل ہوتے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ لگانا ہوگا اس میں ہمارے سیکھنے کے لیے بہت سارے سبق ہیں۔ملی نے افغانستان میں امریکی شکست کے سلسلے میں بہت سارے عوامل کا احاطہ کیا، جن میں 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے فوراً بعد تورا بورا میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کا ضائع ہونے والا موقع بھی شامل ہے۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ