کراچی(سی این پی)کے الیکٹرک اووربلنگ کے پیسے اگلے ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے پر تیار ہوگئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی 31 روز سے زیادہ کی بلنگ کرنے کےمعاملے پر سماعت کی۔شروع میں بجلی کمپنیوں کے نمائندوں نے طرح طرح کے بہانے تراشے، کہاچھٹیاں آگئی تھیں ،کورونا لاک ڈاؤن تھا ، عاشورکےجلوس کابہانہ بھی گھڑلیا، لیکن بعدمیں مان گئےکہ اووربلنگ ہوئی ہے۔کراچی میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک بھی مان گئی کہ 34 دنوں تک بلنگ کی گئی، دوران سماعت سی ایف او کے الیکٹرک نے بتایا کہ کے الیکٹرک میں 34 دنوں تک بلنگ ہوئی، جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، اگلے ماہ میں ایڈجسٹ کر دیتےہیں۔دوران سماعت رحیم یارخان سے ایک صارف نےمیپکو کی 52 دنوں کی بلنگ کی شکایت کر دی ، پاور ڈویژن کے ذیلی ادارے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ امتیاز احمد نے بھی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اوور بلنگ کی تصدیق کی۔چیئرمین نیپرا نےکہا کہ اووربلنگ کا اب تاثر نہیں یقین ہوگیا ہے، صارفین کو اوور بلنگ کا نقصان کون پورا کرے گا، نیپرا اووربلنگ معاملے کی انکوائری کرےگا، زیادہ دنوں کی ریڈنگ کرنے والے میٹر ریڈرز کو فارغ کیا جائے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں وصول کی گئی اضافی رقوم واپس کریں۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا یہ دیکھیں گے کہ صارفین سے کتنی اضافی وصولیاں کی گئیں، اوور بلنگ جان بوجھ کرہوئی یا کوئی اور وجہ تھی ؟خیال رہے کہ نیپرا نے اوور بلنگ سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر از خود نوٹس لیا تھا۔ نجی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق، 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔ان 8 ماہ کے دوران 37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے، اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سے بلوں میں 600 روپے کا اضافہ ہوجا تا ہے، یوں بل زیادہ ریٹ والے سلیب کے لحاظ سے بنتا ہے اور صارف کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار