اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران نے 19 اکتوبر کو فیض آباد پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنا دیا، ملک بھر سے آئے تاجروں نے آبپارہ چوک سے ایف بی آر کی طرف احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیا۔تاجروں کے تین اہم مطالبات میں صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کے اختیارات کا خاتمہ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے فیصلے کا خاتمہ اور پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب نہ کرنا شامل تھا۔تاجروں کے 10 رکنی وفد نے ایف بی آر آفس میں 2 گھنٹے طویل مذاکرات کیے جو ناکام ثابت ہوئے جس پر آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر آفس کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجروں کو فیض آباد میں جمع ہونے کی کال دے دی۔آل پاکستان انجمن تاجران کے حکام کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے لیے فیض آباد پر دھرنا دیں گے اور اگر کوئی حکومتی عہدیدار ملنا چاہے گا تو اس سے ملاقات بھی کریں گے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار