مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس ، تصویرسوشل میڈیا پرمقبول

جدہ(سی این پی)سوشل میڈیا پر مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر کی سب سے خاص بات مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا نظر آتا خوبصورت عکس ہے جو دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔تصویر میں سورج کی تیز کرنوں کو خانہ کعبہ پر پڑتا دیکھا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کا منظر مقام ابراہیمؑ پر واضح نظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں