کابل،ذیبح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل کی تقریب میں دھماکہ،متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

کابل(سی این پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل کی تقریب میں بم دھماکے سے کئی افراد مارے گئے۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کابل میں دھماکہ عیدگاہ کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جس میں متعدد افرادجان کی بازی ہار گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکے میں کابل کی عید گاہ مسجدکو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں پر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل ہورہی تھی جبکہ بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد شہری جان سے چلے گئے اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں