بحران سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے لینا ہوںگے،وزیراعظم

لندن(سی این پی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کواس وقت پٹرول بھروانے کے لیے پٹرول پمپس کی لائنوں میں لگے شہریوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔بورس جانسن کو چھوٹے تاجر بھی کرسمس پر سامان کی کمی کے خدشے کا شکار ہو کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ گیس کمپنیاں بھی تنقید کر رہی ہیں کہ ہول سیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔بورس جانسن سےاس حوالے سےکہا ہے کہ کرونا کی وبا کے بعد ملک کو تبدیل کرنے کے لیے’بڑے اور بہادرانہ فیصلے‘ کریں گے۔برطانوی وزیر اعظم کے بہادرانہ فیصلوں سے مراد عوام کے لیے سوشل کیئر،ملازمتوں کے لیے تعاون،موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنااورجرائم کے انسداد کا کام شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کرونا کی وبا سے نکل آیا ہے اور اب پہلی والی حالت پر نہیں جانا چاہتے بلکہ مزید بہتری کی جانب قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں