انسانی حقوق کونسل افغانستان کے لیے تفتیش کار مقرر کرنے پر متفق، پاکستان کی مخالفت

جنیوا(سی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل افغانستان سے متعلق تفتیش کار مقرر کرنے پرمتفق،پاکستان سمیت چین اور روس نے مخالفت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے تفتیش کارمقرر کرنے کی قرارداد جمعرات کے روز کونسل میں منظور ہوگئی جس کے بعد تفتیش کار مارچ میں کام شروع کرے گا،جسے اقوام متحدہ کے ماہرین کی مدد حاصل ہوگی۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ قرارداد کی منظوری واضح اشارہ ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تفتیش کارطالبان اور دیگرفریقوں کی طرف سے وہاں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 28 ملکوں نے قرارداد کی حمایت اور5 ملکوں نے مخالفت کی جبکہ 14 ملک غیر حاضر رہے۔قرارداد کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں چین، پاکستان اور روس شامل ہیں۔پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ضروری خصوصی نمائندے کے قیام کی حمایت نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ چینی سفارتکار جیانگ ڈوان نے کہاکہ یورپی یونین کی قرارداد میں سنگین نقائص تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا دو دہائیوں سے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار فریق تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں