وزیراعظم عمران خان کا ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا اور کہا خود بھی پورا ہفتہ عید میلاد النبیۖ منائوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی ندرونی کہانی سامنے آگئی ، اجلاس میں عید میلاد البنی ۖ، مہنگائی، پارٹی امور،بلدیاتی انتخابات پربحث ہوئی جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اوراوورسیزکے ووٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پارٹی اورحکومتی سطح پر 12ربیع الاول بھرپورمنانیکااعلان کرتے ہوئے پارٹی سطح پرملک بھرمیں عیدمیلادالنبی ۖمنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ خودبھی پورا ہفتہ عیدمیلادالنبیۖکی تقریب میں منائوں گا، پارٹی ورکر،لیڈر،اتحادی اورپوری قوم عید میلاد النبی ۖ منائے۔وزیراعظم نے کورکمیٹی ارکان کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہررکن قومی وصوبائی اسمبلی حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ومراعات دے رہاہے۔اجلاس میں علی امین گنڈاپور اوراعجاز چوہدی نے بلدیاتی انتخابات کا ذکرچھیڑا تو وزیراعظم نے اپنی رائے دی کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں