مظفر آباد(سی این پی)اکتوبر 2005 کے زلزلے کو سولہ برس بیت گئے، اس موقع پر شہدائے زلزلہ کی یاد میں آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ کئی شہروں میں قرآن خوانی بھی کی گئی۔8 اکتوبر 2005 کو صبح سویرے آنے والے زلزلے سے آزاد کشمیر کے کئی شہر لرز گئے، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔ سولہ برس مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔مظفرآباد میں شہدائے زلزلہ کی یاد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے۔سولہ برس گزرنے کے بعد بھی بالاکوٹ کی سر زمین سوگوار ہے۔ ہائی اسکول بالا کوٹ میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر ایک منٹ کے لئے مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔میرپور آزاد کشمیر اسٹیڈیم میں شہدا ئے زلزلہ کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار