آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(سی این پی)بلوچستان کے ضلع آواران میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں