اسلام آباد(سی این پی)ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز اپنے وکیل عرفان قادر کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئیں۔ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف مریم نوازکی اپیل پر سماعت، درخواست گزار کے وکیل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف کوئی شواہد نہیں، شک کا فائدہ بھی بنتا ہے، ایک بیگناہ کو سزا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے، وائٹ کالر کرائم میں ملزم کوجیل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نیب مریم نواز کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنا چاہتا ہے۔جسٹس عامرفاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب والے تو ہر ملزم کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، آج کل نیب ہر ایک کو پکڑ لیتا ہے اس کیخلاف ثبوت ہوں یا نہیں، اب نیب والے بھی تھانے کی طرح ہی چلتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے نیب کو کہا گیا کہ سب سے پہلے نیب ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت کی دستاویزات پیش کرے۔نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نواز شریف نہیں، آف شور کمپنیوں کے نام ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر