پاکستانی پاور لفٹررابعہ نے ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں سلورميڈل جيت ليا

کراچی (سی این پی)پاکستانی پاور لفٹر رابعہ شہزاد کا کارنامہ سامنے آیاہے، ویلز اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں سلور ميڈل جيت ليا۔رابعہ شہزاد نے 49 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کيا، رابعہ نے اسنیچ میں مجموعی طور پر 112 اور کلین اینڈ جرک میں 145 کلو گرام ویٹ اٹھایا۔چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے گئی 16 رکنی ٹیم میں نو خواتین اور چار مرد شامل تھے، ايونٹ ميں دنيا کے مختلف ممالک کے پاور لفٹرز شريک ہيں۔واضح رہے کہ پاکستان کی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گزشتہ برس آسٹریلیا میں جاری رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری جیت لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں