نیشنل ٹی 20 کپ ؛ آج ہونے والے میچز تاخیر کا شکار

فیصل آباد(سی این پی )نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے آج ہونے والے میچز 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوں گے جبکہ میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی صرف آج کے لیے کی گئی ہے۔نیشنل ٹی 20 کپ کا میلہ آج سے فیصل آباد میں سج رہا ہے جس میں پہلے روز بلوچستان اور کے پی کے جبکہ سندھ اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، تاہم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے آج ہونے والے میچز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں،نئے اوقات کار کے مطابق پہلا میچ سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اب 7:30 بجے شروع ہوگا۔حکام کے مطابق میچوں کے آغاز میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے، میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی صرف آج کے لیے کی گئی ہےاورآئندہ دنوں کے میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جس میں6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں