لاہور(سی این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں بڑھوتی کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت سے پشاور کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا۔اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 سے بڑھا کر 730 کردیا ہے۔لاہور سے ملتان کرایہ 1130 سے بڑھ کر 1230 ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے خانیوال کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 ہوگیا۔جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھاکر 3800 کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں