اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپنی مدت پوری کریں گے۔ نوازشریف مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جوڈو کراٹے، اکھاڑ پچھاڑ کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبریں کھودے گی۔ مریم نوازکی گذشتہ روز کی تقریرسے عمران خان نکال دیں تواس میں کیاتھا، انہوں نے اداروں کیخلاف غیردانشمندانہ زبان استعمال کی، دھوبی گھاٹ میں جس طرح اداروں پربات کی گئی، اس طرح اداروں کوچوکوں ،چوراہوں پرڈسکس کریں گے توآپ کیساتھ بھی دھوبی گھاٹ والاسلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس طرح منصوبہ بندی کرکے لندن گئے،انہیں خون کے آنسورونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مریم نواز کہہ رہی تھیں نوازشریف خون کے آنسورورہاہے۔وہ خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسورورہے ہیں۔ اگر نوازشریف واپس آنے کی خواہش رکھتے ہیں توانہیں کل ہی سفری دستاویزجاری کردیتے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج مہنگائی ہے،پوری دنیامیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کافی بڑی تعدادمیں ڈالرافغانستان چلے گئے۔مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔پچھلے سال نومبرمیں مریم نے کہاتھاعمران خان جارہے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم