نئی دہلی(سی این پی) دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت میں نابالغ بچیوں کو فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں پندرہ سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کے بعد اسے راجھستان میں ساٹھ ہزار روپے کے عوض فروخت کرنے کا سنسنی خیز واقعہ رونما ہوا ہے۔دہلی پولیس نے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قبیح جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو راجستھان سے بازیاب کرالیا۔گرفتار ملزم آلوک کمار نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ دہلی کے روہنی سیکٹر دو سے مسکان اور آگرہ کی رہائشی شیتل کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو راجستھان کے گوپال لال کے ہاتھوں ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کیا۔پولیس کے مطابق گوپال اغوا شدہ لڑکی کی شادی اپنے بہنوئی دنویر عرف دانا سے کرنا چاہتا تھا، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا اور گوپال لال سے ایک پندرہ سالہ لڑکی کو برآمد کیا۔آلوک کمار نے بتایا کہ لڑکی کو بیچ کر حاصل کی گئی رقم میں سے تیس ہزار روپے نیرج کے حصے میں آئے تھے، جسے پولیس نے اس کی گرفتاری کے ساتھ اس سے برآمد کر لئے۔اس نے بتایا کہ دہلی کے شالیمار باغ کے علاقے حیدر پور کی رہائشی لاپتہ لڑکی کو 16 ستمبر 2021 کو شالیمار باغ پولیس اسٹیشن میں اس کے اہل خانہ نے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ایف آئی آر اگلے دن سترہ ستمبر کو درج کی گئی، تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے اتر پردیش کے آگرہ اور وہاں سے راجستھان لے جایا گیا ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار