اسلام آباد(سی این پی) شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جب کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔اس سے قبل حفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔حفیظ شیخ کی 6 ماہ کی مدت 9 جون کو بطور وزیر خزانہ ختم ہونی تھی اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی سے شکست کے بعد ان کا عہدے پر رہنا ناممکن ہوگیا تھا۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار