چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کی پناہ کے وفد سے اہم ملاقات

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کی پناہ کے وفد سے اہم ملاقات،پناہ کابیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے Health Contribution Bill کانفاذ ضروری قرار،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کادل،ذیابیطس،موٹاپاجیسے مہلک امراض کی نشاندہی پرپناہ کی کاوشوں کوخراج تحسین،چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کابیماریوں کی روک تھام کے لئے اپناکرداراداکرنے کی یقین دہانی،چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کومضبوط وصحت مندبناناہماری اولین ترجیح ہے،صحت مندقوم کے بناخوشحال معاشرہ کاقیام ممکن نہیں،دل،ذیابیطس،موٹاپا،کینسر سمیت جاں لیواامراض میں کمی لاناہوگی،عوام کوایسے عوامل سے اجتناب برتناچاہیے جوان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں،بیماریوں کے خلاف پناہ اپنی جدوجہد جاری رکھے،ہماراتعاون شامل حال رہے گا۔انھوں نے یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کی زیر قیادت آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پناہ ایمبیسیڈر میجر(ر) مشتاق احمد،پناہ ٹیکنیکل ایڈوائزرمنور حسین، سیکریٹری سینٹ قاسم صمد بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔پناہ کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران میٹھے مشروبات اور تمباکو پر اس کی کھپت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کو کم کرنے کے لیے ٹیکس/سرچارج نافذکرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ میٹھے مشروبات اور تمباکو کی زیادہ کھپت کی وجہ دل،موٹاپا،ذیابیطس،کینسر جیسے امراض میں اضافہ ہوا ہے،PIDE (پائیڈ) کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2015 میں وزن اور موٹاپے جیسے امراض پر سالانہ لاگت 428 ارب روپے سے زائد تھی۔ اسی طرح تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریاں سالانہ 680 ارب سے زائد کاحکومت کو معاشی نقصان دے رہی ہیں۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ وہ ایس ایس بی اورتمباکوکی کھپت کم کرنے کے لئے” صحت کے شراکت کے بل”(Health Contribution Bill)کونافذکرنے میں اپناکرداراداکریں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان،بچے،خواتین اوربزرگ صحت مند رہیں،تاکہ معاشرہ خوشحال ہواورملک ترقی کرے،جہاں ملک وقوم کیلئے صحت وسلامتی کی بات آتی ہے اس کے لئے ہروقت حاضر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں