اپرکوہستان(سی این پی)چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے باعث بند ہونے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام کا آغاز ہو گیا ہے۔اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اور چائینیز کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی۔پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ پر کام کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہو گی، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور علاقے میں پولیس کی 9 نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 14 جولائی کو ہونے والے دھماکے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، دھماکے میں 9 چائینیز اور3 پاکستانی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں