کراچی(سی این پی) سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ کے اطراف شادی ہالز چلانے پر ڈی جی سول ایوی ایشن پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن کو الاٹ زمین کسی اور کو الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈی جی سول ایوی ایشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی جی سے استفسار کیا کہ پہلے والی زمین کا کیا کیا؟ جو اب پھر زمین لینا چاہتے ہیں، پہلے والی زمین پر شادی ہال چل رہے ہیں کیا آپ کا کام شادی ہالز چلانا ہے؟ پھر آپ ائیرپورٹ پر بھی شادی ہال بنالیں، پورے کراچی ائیر پورٹ کو کھنڈر بنادیا ہے۔عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مکالمہ کیا کہ واحد آپ ہیں جو رات کو جہاز اڑاتے ہیں، کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ رات کو جہاز اڑایا جائے، لوگ سورہے ہوتے ہیں اور آپ کے جہاز ان کے سروں پر اڑ رہے ہوتے ہیں، کیا لوگوں کو سونا نہیں ہوتا؟ آپ نے لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ کوئی نیا ائیر پورٹ بن رہا ہے؟ اس پر ڈی جی نے بتایا کہ نہیں، کارگو کے لیے نیا ٹرمینل بن رہا ہے، جسٹس گلزار نے کہا کہ آپ کے پاس تو رن وے نہیں ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال چلا رہے ہیں کل کو کسینو اور نائٹ کلب بھی کھول لیں، دنیا کے کسی ائیرپورٹ جائیں، ہیتھرو ائیرپورٹ جائیں کہیں بھی شادی ہال نہیں چل رہے۔معزز چیف جسٹس نے کہا کہ یہ زمین آپ کو شادی ہال چلانے کے لیے نہیں ائیر پورٹ چلانے کیلئے دی گئی ہے، ایوی ایشن کے پاس ملک بھر میں جتنی زمین ہے وہ ائیرپورٹ کیلئے ہی استعمال کی جائے، سول ایوی ایشن کو الاٹ زمین پر شادی ہال یاکسی اور سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی ایف آئی کے ساتھ طلب کرلیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں