کورونا ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، اسد عمر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے، انتہائی نگہداشت میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے اور کورونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے۔سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، کورونا ویکسی نیشن مہم جاری رہنی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا سے 13 اموات ہوئیں اور 516 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں