لاہور(سی این پی)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، تدارک کیلئے اسپرے اور دیگر اقدامات کر رہے ہیں، امید ہے موسم سرد ہوتے ہی ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار ڈینگی سے متاثر ہونے پر مرض کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے، خواجہ سلمان رفیق نے تو شاید ڈینگی پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے جیسے وہ تجاویز دے رہے ہیں، کورونا صورتحال میں بہتری پر خواجہ سلمان رفیق نے کبھی اپنا موقف نہیں دیا، خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی پر جو پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اس کے کاغذات مجھے بھیج دیں دیکھ لوں گی۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پیر کے روز سے کورونا ویکسی نیشن لگانے کیلئے ریچ ایوری ڈور مہم شروع کی، 4 دنوں میں مہم کے تحت 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی، 12 سال کے عمر کے بچوں کو ویکسی نیشن لگائی جائے گی، کم ازکم ڈیڑھ کروڑ سے 2 کروڑ افراد تک ویکسی نیشن کا ہدف ہے، کورونا ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام ویکسی نیشن ممکن بنائیں ہم سے تعاون کریں۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ روس میں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے، ماسک پہننا اب بھی بہت ضروری ہے، ویکسی نیشن کرانے کا مطلب ہرگز نہیں کہ مکمل طور پر آپ محفوظ ہوگئے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ رکھیں۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد