لاہور کے جناح اسپتال میں دوائوں کی قلت کا ذمہ دار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معطل

لاہور(سی این پی)لاہور کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں دوائوں کی قلت کا ذمہ دار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم ایس)ڈاکٹر یحیی سلطان کو قرار دے دیا گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر یحیی سلطان انتظامی غفلت اور نا اہلی کے مرتکب قرار پائے گئے، ایم ایس کے معطل ہونے کے بعد اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طیب کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں