لاہور(سی این پی) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا۔ راولپنڈی میں دو مریض موذی وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیکڑوں نئے مریض بھی سامنے آگئے۔پنجاب میں ڈینگی کے مزید 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 331 مریض سامنے آئے، راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ دو افراد دم توڑ گئے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 346 ہوگئی۔اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 98 افراد وبا کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 933 ہوگئی۔خیبر پختو نخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 227 کیس سامنے آئے۔ پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 358 ہے۔ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 480 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں