اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پالیں گے،یاسمین راشد

لاہور(سی این پی) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، سال کے آخر تک کوشش کریں گے ویکسین کی دونوں ڈوزز لگادی جائیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خدا کرے اسی طرح حالات رہیں کیونکہ لاک ڈائون سے نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے پنجاب میں اس وقت 27 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ ہر اسپتال میں 10 بیڈز تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ کارڈ سب کو مل جائیں گے، کوئی کارڈ ایکسپائر نہیں ہوگا ہیلتھ کارڈ آئی ڈی کارڈ سے منسلک ہوگا، ہمارا کنٹریکٹ 15 تاریخ تک مکمل سائن ہوجائے گا۔ جس دن کنٹریکٹ ہوگا 6 ہفتے بعد کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں