جاز(JAZZ)کا غیر ذمہ درانہ رویہ ،چھتیس گھنٹے گزرگئے، سروس بحال نہ ہوسکی،صارفین خوار

جاز(JAZZ) کی ناقص منصوبہ بندی یا نالائقی کا خمیازہ پاکستان میں جاز(JAZZ) کے سات کروڑ سے زائد موبائل اور چار کروڑ سے زائد4G صارفین بھگتنے پر مجبور
صارفین کے حقوق کی دھجیاں بکھیرتی جاز(JAZZ)سیلولر کمپنی نے کروڑوں صارفین کو تکنیکی خرابی سے آگاہ کرنے یا مناسب راہنمائی کرنے کے فریضے سے منہ موڑ لیا
جاز(JAZZ)کے ذمہ داران سے اس اہم مسئلے کے حوالے سے رابطہ کی کوشش مگر رابطہ ممکن نہ ہوسکا اگرذمہ داران اس بابت موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن اشاعت کریگا
جاز کی سروس کی بندش اورصارفین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے ترجمان(پی ٹی اے) خرم مہربان سے سی این پی ٹیم نے رابطہ کیا مگر انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا

اسلام آباد(سی این پی)جاز سیلولر کمپنی کا غیر ذمہ درانہ رویہ ،صارفین خوار ،چھتیس گھنٹے گزرنے کے باجود میں سیلولر کمپنی کا نظام بحال نہ ہوسکا،جاز صارفین موبائل فون نہ کال کر سکتے ہیں نہ ہی انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں اور نہ ہی جاز کیش کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جائیں تو کہاں جائیں،تفصیلات کے ملک سے سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہونے کی دعویدارجاز(JAZZ)کی ملک بھر میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے جزوی طور پر سروس معطل ہونے کی وجہ سے جاز کے صارفین کو موبائل فون کے ذریعے اپنے اہل خانہ ،عزیز و اقارب اور دوستوں سے رابطہ کرنا محال ہو چکا ہے ،جاز (JAZZ) موبائل سم ہوتے ہوئے بھی کسی بھی دوسرے موبائل فون پر یا جاز(JAZZ) نمبر پر کال کرنا ناممکن ہو چکا ہے،جہاں رابطوں کی بحالی کا امکان نظر نہیں آتا وہیں صارفین کے حقوق کی دھجیاں بکھیرتی سیلولر کمپنی نے کروڑوں صارفین کو تکنیکی خرابی یا سسٹم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے آگاہ کرنے یا مناسب راہنمائی کرنے کے فریضے سے بھی منہ موڑ رکھا ہے،کروڑوں صارفین سے اربوں روپے کمانے والی کمپنی کی ہٹ دھرمی کی انتہا یہ ہے کہ اگر کسی صارف کاہیلپ لائن پر طویل انتظار کے بعد رابطہ ہو جائے تو اسے یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ سسٹم کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے تکلیف کیلئے معذرت چاہتے ہیں اور ساتھ ہی بغیر کوئی ٹائم فریم دیے کہ خرابی کب تک دور ہوگی ؟نظام کی بحالی کب تک ممکن ہوگی ؟یہ بتائے بغیر آسان حل کی طرف بڑھا جاتا ہے اور کال منقطع کر دی جاتی ہے ،سونے پر سہاگہ جو کال جاز (JAZZ)کا نمائندہ منقطع کرتا ہے صارف اس کال کے چارجز اداکرکے تکینکی خراب یا درپیش مشکلات جن کی ذمہ دارکمپنی ہوتی ہے اس حوالے سے آگاہی کا حق بھی نہیں رکھتا ہے،پاکستان کی بڑی سیلولرکمپنی ہونے کی دعویدار جاز صارفین کے حقوق کو پیروں تلے روند رہی ہے جسکے پوچھنے والا کوئی نہیں ،جاز(JAZZ) کی ناقص منصوبہ بندی یا نالائقی کا خمیازہ پاکستان میں جاز(JAZZ) کے سات کروڑ سے زائد موبائل صارفین اور چار کروڑ سے زائدجاز(JAZZ) 4G صارفین بھگت رہے ہیں ،جو موبائل فون اور جاز(JAZZ) سم ہوتے ہوئے بھی رابطے سے محروم ہیں ،دوسری جانب جاز کیش(JAZZ CASH) کے صارفین اپنے اکائونٹ میں پیسے رکھتے ہوئے بھی استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور کسی صارف نے اپنی رقم سے خریداری کرنی تو بھی سسٹم کی خرابی کے باعث ممکن نہیں،اس حوالے سے بھی جاز کمپنی کے پاس بہانہ وہی موجود ہے کہ سسٹم کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے،اگر کوئی جاز کیش صارف ٹرانزکشن (لین دین) کرنے کی بھول کربیٹھیں تو ان کے اکائونٹ سے کٹوتی ہونے کے باجود دوسرے صارف کو ادائیگی نہیں ہو پاتی یا پھر دوہری کٹوتی ہو جائے گی،جسکی شکایت درج کروانے کے باوجود ازالہ ممکن نہیں ،جاز ہیلپ لائن پر موجود نمائندے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ منقطع کردیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے سیلولرکمپنی جاز(JAZZ)کے ذمہ داران سے اس حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوسکا اگر جاز(JAZZ)کے ذمہ داران اہم مسئلے کے حوالے سے موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن اشاعت کرے گا،سیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہربان سے بھی سی این پی ٹیم نے رابطہ کیا کہ صارفین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کیا کردار ہے مگر انہوں نے بھی اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا اگروہ بھی موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں