اسلام آباد(سی این پی)کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 257، سندھ میں 4 لاکھ 72 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 687، بلوچستان میں 33 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 373 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 954، سندھ میں 7 ہزار 598، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں