واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بشارالاسد جابر ڈکٹیٹر ہیں، ان کی بحالی کی کسی قسم کی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کے لیے صدر کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے دمشق کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے، ،شام میں خانہ جنگی کے بعد کسی بھی اماراتی اعلی عہدے دار کا یہ دمشق کا پہلا دورہ ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ تمام تر سفارتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر ممالک کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرتا ہے، یہی شکایت چین اور روس کو ہے، گذشتہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ چین اپنی سمندری حدود میں امریکی فوجی نقل و حمل کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔ چین نے 2017 میں بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کو اشتعال انگیزی کہتے ہوئے امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔
محسن نقوی کا زیر تعمیر اسلام آباد جیل کا دورہ، منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا
پاکستان اور اٹلی کا انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم
صدر آصف زرداری کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سینٹ کام کمانڈر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا،، مریم نواز
بجلی بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر
پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی