تائیوان تنازع، امریکا اور چین کے مابین تنائو بڑھ گیا

واشنگٹن(سی این پی)تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین میں ایک بار پھر تنا ئوبڑھ گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سرد جنگ اور چھوٹے مقاصد کے لیے سیاسی محاذ آرائی ناکامی سے دوچار ہوگی۔صدر بائیڈن اورچینی ہم منصب میں متوقع ملاقات سے پہلے بیانات میں تیزی، امریکا نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعادہ کیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تائیوان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود اپنا دفاع کرسکے۔چین نے بھی امریکی بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے، چینی صدر نے نیوزی لینڈ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ایشیا پیسیفک ریجن سرد جنگ اورمحاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، سرد جنگ کا دوبارہ آغاز کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔صدر بائیڈن اور چینی ہم منصب میں ورچوئل میٹنگ جلد ہو گی جبکہ باقاعدہ ملاقات بھی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں