کراچی(سی این پی) شہر قائد میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا انشااللہ پاکستان جیتے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے بڑے سپورٹر نکلے۔میڈیاسے ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی 20 میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی خوش آئند ہے، پورے پاکستان میں کرکٹ ہائپ بنی ہوئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے محکمے کے افسران اور اہلکار بھی اس کی زد میں ہیں، میرا پسندیدہ بلے باز بابر اعظم ہے، انشااللہ پاکستان جیتے گا۔خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گرانڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم