تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(سی این پی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا ، کالعدم تنظیم ہونے کے باعث سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے نکال دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول سیڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر نکالا گیا۔کالعدم تنظیم ہونے کے باعث سعدرضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا ، سعد رضوی کا نام 16اپریل 2021کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا۔یاد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں