پناہ کے زیر انتظام پاکستان سویٹ ہومز کے چیف ایگزیکٹو اوربچوں کے ہمراہ خصوصی واک کااہتمام

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن،ڈاکٹرعبدالقیوم،سکارڈن لیڈر غلام عباس ودیگرپناہ کے ممبران کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہومز کادورہ کیا،جہاں پربچوں کوغیرمواصلاتی امراض میں شامل دل،کینسر،ذیابیطس،موٹاپا جیسی مہلک بیماریوں پرمعلوماتی لیکچردیاگیا،ڈاکٹرعبدالقیوم نے صحت مند غذاکی اہمیت اورتمباکوکے نقصان دہ اثرات پرپریذینٹیشن پیش کی،جس کے بعد آگہی واک کی گئی،جس میں پناہ کے ممبران،چیف ایگزیکٹو پاکستان سویٹ ہومز خان زمرد خان نے اپنے ادارہ کے بچوں اورسٹاف کے ہمراہ بھرپورشرکت کی۔پناہ واک میں سویٹ ہومز کے بچوں نے تمباکوکے مضر اثرات اوراس سے پیداہونے والی بیماریوں پر پلے کار ڈ اٹھارکھے تھے،اس موقع پربچوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمباکونقصان دہ ہے،حکومت اسے نوجوان نسل سے دوررکھنے میں اپناکرداراداکرے،سکینڈہینڈسموکنگ کے کیے کی سزاہمیں نہ دی جائے۔واک سے قبل بچوں کومخاطب کرتے ہوئے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہاکہ میرے پیارے بچو،ہمیشہ صحت مند وسادہ غذا کاانتخاب کریں،کیوں کہ ملک کی باگ دوڑ آپ کے ہاتھ میں ہے،ورزش کواپنامعمول بنائیں،عبادت کوزندگی کاحصہ بنائیں،اورتمباکونوشی سے دوررہیں۔قبل ازیں پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے پناہ کی سرگرمیوں کامختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ پناہ 37سال سے اپنی عوام کودل سمیت دیگر مہلک امراض پرآگہی دے رہاہے،اس میں بچے اورنوجوان نسل اہم مقام رکھتے ہیں،کیوں کہ بچے ہمارامستقبل ہیں،ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے،بچوں کوچاہیے کہ وہ سادہ زندگی اورقدرتی غذاکاانتخاب کریں،اورصحت کونقصان پہنچانے والے عوامل تمباکونوشی سے مکمل اجتناب کریں،تاکہ آپ ملک کے صحت مندشہری کے طورپرسامنے آئیں،اورملک کانام روشن کریں،تمباکونوشی صحت کی علامت نہیں،بلکہ قابل مذمت ہے۔بانی چیف ایگزیکٹو پاکستان سویٹ ہومززمرد خان نے کہاکہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی خدمات گراں قدر ہیں،میں اورمیرے بچے پناہ کے نیک مقصد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،تمباکوایک زہر ہے،جس نے ہمارے ماحول کوآلودہ کررکھاہے،مجھے امید ہے کہ ہمارے بچے جو آنے والے پاکستان کاکل ہیں،وہ مضر صحت غذا اورتمباکوسے دوررہیں گے اوردوسرے کوبھی اس کی تلقین کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں