اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ہماری 5 سال کی پرفارمنس سے اپوزیشن کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی، اسی ڈر سے بار بار حکومت گرانےکی باتیں کی جاتی ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے 50 فیصد سستی سڑکیں بنا رہے ہیں، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں ایک ہزار ارب روپےکی کرپشن ہوئی، یہ پیسا کن کی جیبوں میں گیا ؟ پاورپراجیکٹ میں کتنا پیسا لگنا تھا، کتنا پیسا بنایا؟وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےسب سےزیادہ قرضےواپس کیے، مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے، عوام کو اعتماد ہونا چاہیے اس مشکل سے بھی نکالیں گے، ساری دنیامیں لاک ڈاؤن لگایاگیا جس سے سپلائی متاثر ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ووٹنگ کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں چاہتی، سمجھ نہیں آتی اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں ڈری ہوئی ہے، ٹیکنالوجی ایسی ہوگئی ہےکہ کوئی بھی جھوٹ نہیں بول سکتا، کوئی بھی جھوٹ بولے تو گوگل پر چیک کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن بیٹھاشخص دکھ کا اظہارکرتاہےکہ پاکستان کےحالات برے ہیں ، لندن کےمحلوں میں رہ رہے ہیں، بڑی گاڑیاں چلا رہےہیں، یہ پیسا یہاں سے گیا، 5 سال بعدحکومت کی کارکردگی دیکھی جائےگی، ان کو خطرہ ہےکہ ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں