فواد چوہدری سے سابق صدر نیشنل پریس کلب کی ملاقات،صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کرنےبارے گفتگو

اسلام آباد(سی این پی)صحافیوں کی رہائشی مسائل کے حوالے سے جرنلسٹ پینل کے چیئرمین اور سابق صدر نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر نشریات و اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں کے رہائشی مسائل کو حل کرنا تھا۔ فاروق فیصل خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا ٹاون فیز ٹو کی تمام پلاننگ مکمل ہو چکی ہے جس پر عملدرآمد کے مرحلے پر تاخیر ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یقین دلاتے ہوئے اپنے آفس کو ہدایات جاری کیں کہ اس بارے پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فاونڈیشن سے تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ مربوط طریقے سے وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر کے صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کیے جائیں۔فاروق فیصل خان نے وفاقی وزارت ہائوسنگ کی جانب سے جاری منصوبوں میں صحافیوں کے کوٹہ پر عملدرآمد نہ اور آئندہ کے منصوبوں میں صحافیوں کا کوٹہ ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔جاری منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مختلف گروپوں اور یونینوں کو اس کے لیے قائم کمیٹی اور اس کی شفافیت پر اعتراض تھا۔نئی کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو اس کام کو جلد از جلد مکمل کرئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی گروپ باہمی اتحاد کے ذریعے اپنی کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے۔میڈیا ٹاؤن پر پیشرفت پر آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں