اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو کلپ سامنے آنے پر نواز شریف اور مریم نواز کی سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آواز سابق چیف جسٹس کی نہیں، اگرہم نیحلف نامہ یا آڈیوبنائی ہے توبالکل سزا دیں، اگرحلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثارکوسزا دیں، اگرغلط ہے تو رانا شمیم کوسزا دیں۔انہوں نے کہا کہ آڈیو میں ملک کا اس وقت کا چیف جسٹس کہہ رہا کہ انہیں حکم ہے کہ نواز شریف،مریم نواز کوسزا دینی ہے، سابق چیف جسٹس نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، آپ فرانزک کروائیں لیکن ہمیں انصاف چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوسازش کے تحت سزادی گئی، اب انصاف کے لیے کس کے پاس جائوں گا؟ ثاقب نثار نے نوازشریف، مریم نوازکو سزائیں دلوائیں،کم ازکم اب تو سزا ختم کردیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، معاملات عدالت میں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں اور معاملات سفارشات پر نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عدل کے نظام کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، بیان حلفی اور آڈیوکی تہہ تک پہنچنے کی ضر ورت ہے اس میں آنے والی باتیں خطرناک ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کامعاملہ آئے گا تو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، آڈیو کے معاملے کی تصدیق کرانی چاہیے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی۔مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا