لاہور(سی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، سید مبین احمد اور سمیع گیلانی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں، سمت درست اور نیت نیک ہے، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، قومی ادارے ہمارا فخر ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، عوام کو افراتفری کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، پنجاب ہر لحاظ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے ہے۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب